April 26th, 2024 (1445شوال17)

ڈاکٹر حمیرا طارق کی استحکام خاندان کے سلسلے میں منصورہ لائیبریری میں منعقدہ فکری نشست بعنوان \"تعلیمی ادارہ اور نسل نو\"میں شرکت

 استحکام خاندان کے سلسلے میں منصورہ لائیبریری میں ایک فکری نشست بعنوان "تعلیمی ادارہ اور نسل نو"کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مختلف تعلیی اداروں کی پرنسپلز و اساتذہ نے شرکت کی۔۔پروگرام کا آغاز سورہ رحمن کی پرسوز تلاوت سے کیا گیا۔بعد ازاں ایک طالبہ نے خوبصورت نعت پیش کی۔۔۔ ناظمہ ضلع حلقہ خواتین لاہور  ڈاکٹر زبیدہ جبیں صاحبہ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے آنے والے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام ایک مذاکرے پر منحصر تھا جسے محترمہ نصرت طارق صاحبہ(نگراں قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور)نے کنڈکٹ کروایا۔ مذاکرے کی شرکأ خواتین تعلیمی اداروں سے منسلک تھیں۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت کو اصل حقوق اسلام نے ہی دیئے ہیں۔اس کی نفی کرنا فطرت کی خلاف ورزی ہے۔ مذاکرے کے اختتام پر ڈاکٹر حمیرا طارق صاحبہ نے خواتین کو سراہتے ہوئے اختتامی کلمات پیش کئے۔پروگرام میں تقریبا 60 خواتین نے شرکت کی اور دعا سے اختتام ہوا۔

تصاویر کے لیئےیہاں  کلک کریں۔