April 26th, 2024 (1445شوال17)

عالمی کتب میلے میں حریم ادب کے تحت شایع ہونے والے مجلے کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا 

مدیرہ رسالہ دوشیزہ منزہ سہام مرزا ،شعبہ ابلاغ کی سعدیہ حمنہ ، صائمہ افتخار ، معروف ڈرامہ نگار سیما مناف و دیگرکی تقریب میں شرکت کراچی ایکسپو سینٹر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پبلیشرز ایسوسی ایشن اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ کتب میلہ پانچ روز جاری رہا۔ اس میلے میں 330 اسٹالز لگائے گئے تھے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی حریم ادب کی جانب سے اسٹال لگایا گیا جس میں ادب کی تمام اصناف پر کتب موجود تھیں۔ اسٹال پر بڑوں کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں کی دلچسپی کے لحاظ سے کتب ،کی چین ،بیجز ،اسٹیکرز اور دیگر اشیاء4 رکھی گئی تھیں۔کتب میلے کے دوسرے روز حریمِ ادب کے اسٹال پر حریم ادب کے تحت شائع ہونے والے مجلے کی تقریب رونمائی کا انعقادکیا گیا۔مدیرہ رسالہ دوشیزہ منزہ سہام مرزا مہمان خصوصی تھیں جبکہ شعبہ ابلاغ کی سعدیہ حمنہ ، صائمہ افتخار ، معروف ڈرامہ نگار سیما مناف ،ریڈیو پروڈیوسر سیما رضا،معروف مصنفہ بینا خالد ،شاعرہ ومصنفہ ڈاکٹر عزیزہ انجم، مدیرہ رسالہ نور زروہ احسن و دیگر مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔7 تا 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس کتب میلے میں مردوخواتین کی بڑی تعداد نے حریم ادب کے اسٹال کا دورہ کیا اور کتب خریدیں۔