April 26th, 2024 (1445شوال17)

’القدس ملین مارچ ‘‘ میں کراچی کی خواتین بھر پور شر کت کریں گی۔فرحانہ اورنگزیب

جماعت اسلامی حلقہ خوتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے پوری امت کو بیدار اور متحد ہونا ہوگا۔امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارا لحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17دسمبر کو ہو نے والے عظیم الشان ’’القدس ملین مارچ ‘‘ میں کراچی کی خواتین بھر پور شر کت کریں گی اور اُمتِ مسلمہ کی آواز میں اپنی آواز شامل کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ پوراعالم اسلام مکہ اور مدینہ کے بعدبیت المقدس کو مقدس ترین خطہ سمجھتا ہے اور یہ تمام دنیا کے مسلمانوں کی سوچوں اور امیدوں کا مرکز و محور ہے۔ امریکی صدر کو مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عالمِ اسلام کے تمام حکمرانوں کو فوری طور پر ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایسا کوئی بھی قدم پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل دے گا۔مسلمان ان مقاماتِ مقدسہ کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔