April 26th, 2024 (1445شوال17)

جماعت اسلامی معاشرے میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہے;سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی

سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کی زیر صدارت شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے کہا کہ  جماعت اسلامی معاشرے میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم  و تربیت کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ  جامعات المحصنات اور زیلی جامعات جیسے پراجیکٹس کو باہم ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے  تاکہ  بچیوں کی تعلیم اور معاشرتی اصلاح کے یہ  پراجیکٹس مستحکم ہوں اور ان کے بہتر نتائج و اثرات معاشرہ پر مرتب ہوں۔علاوہ ازیں جامعات المحصنات، کمیونٹی اسکول نیٹ ورک ، زیلی جامعات اور جماعت اسلامی کے دیگر تعلیمی۔پراجیکٹس نے اپنی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ۔اجلاس میں نگران شعبہ تعلیم طیبہ عاطف ، ان کی نائبات اور شعبہ جات کی نگرانوں نے شرکت کی-