April 27th, 2024 (1445شوال18)

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دردانہ صدیقی

شیخ حسینہ واجد بھارتی ایما پر اسلام اور پاکستان سے محبت کر نے والوں پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہیں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے وہاں کے امیر جماعت اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد بھارتی ایما پر اسلام اور پاکستان سے محبت کر نے والوں پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت کے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج ہیں، حکومتِ پاکستان کو بنگلہ دیش میں ہونے والے ان مظالم کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی عوام بنگلہ دیش جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو آج بھی وہاں نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے جانوں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں محسنین پاکستان سے منہ نہ موڑے بلکہ بھرپور سفارتی کوششیں کرے۔