April 27th, 2024 (1445شوال18)

ڈاکٹر رُتھ فاؤ کے انتقال پر دردانہ صدیقی کا اظہار تعزیت

پاکستان میں کوڑھ اور جذام کے خلاف جہاد کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ کے انتقال پر
مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے آنجہانی ڈاکٹر کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی مدر ٹریسا قرار دیا ہے ۔ دردانہ صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے لازوال خدمات اور بے مثال قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔