April 27th, 2024 (1445شوال18)

قرآن سے رشتہ جوڑکرہی انسانیت فلاحی پاسکتی ہے،تنویرفاطمہ

قرآن سے رشتہ جوڑ کر ہی فلاح پاسکتاہے، یہ وہ واحد کتاب ہے جس کا ایک ایک حرف بالکل اسی حالت میں محفوظ ہے، جس طرح رب العالمین نے اسے رحمت اللعالمین پر معبوث فرمایاتھا۔ قرآن کے طالبعلم اور اساتذہ اللہ رب العزت اور اس کے فرشتوں کی خوشخبری کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنویر فاطمہ نے قرآن ، ہماری ذمے داری اور معاشرے پر اس کے اثرات کے عنوان سے درس دیتے ہوئے قرآن انسیٹیٹوٹ کیمپس 6برائے خواتین میں ترجمہ وتشریح کے ساتھ قرآن کورس کی تکمیل پر تقسم اسناد وانعامات کی تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔