April 26th, 2024 (1445شوال17)

تمام جماعتوں کا ایک ایجنڈاہوتوکرپشن کاخاتمہ ممکن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کا ایک ایجنڈاہوتوکرپشن کاخاتمہ ممکن ہے۔لاہور میں  چوہدری شجاعت کےہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کا موثر نظام بنانا  نہایت ضروری ہے اوراگر  تمام جماعتوں کا ایک ایجنڈاہوتوکرپشن کاخاتمہ ممکن ہے جب کہ اتحاد کے بغیر منزل تک پہنچنا ممکن نہیں۔سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپشن کےخلاف دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو روشنی دی ہے۔