May 1st, 2024 (1445شوال23)

صوبہ بلوچستان کی ناظمات اضلاع کا اجلاس ناظمہ صوبہ ثمینہ سعید کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ھوا

اجلاس میں رابطہ عوام مہم اور منصوبہ عمل 2017 کے اہداف کا تعین کیا گیا ۔افتتاحی خطاب میں ناظمہ صوبہ نے کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے کارکناں کی ٹریننگ اور عزم ،حوصلہ اور جزبوں کی ضرورت ھے انھوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ شعور دینے کی ضرورت ھے کہ فرد کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے جماعت اسلامی کا ہر کارکن سو فیصد لوگوں تک پہنچ کر یہ بتائے کہ ھم ایسا پاکستان بنائیں گئے
پاکستان جس میں عوام کے مسائل حل ھوں جس میں عدل اور انصاف کے تقاضے پورے ھوں ایسا پاکستان جہاں ھسپتالوں میں مریض وی آئی پی ھوں جہاں تعلیم سب کے لیے یکساں اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دئے جائیں گئے جہاں پانچ بڑی بیماریوں کا علاج مفت ھو گا جہاں غربیوں کو اشیاء خوردونوش پر سبسیڈی دی جائے گئ ۔
اجلاس میں ناظمات اضلاع نے اپنے اضلاع کی کارکردگی رپوٹ پیش کی۔