February 17th, 2020 (1441جمادى الثانية22)

حریم ادب کے وفد کا میٹرپول اسٹریٹ لائبریری کا دورہ

صدر حریم ادب پاکستان عالیہ شمیم، ایگزیکیٹو ممبر عالیہ منصور، سیکریٹریز فرحی نعیم اور ڈاکٹر عزیزہ انجم نے میٹروپول چورنگی پر قائم اسٹریٹ لائبریری کا دورہ کیا اور کمشنر کراچی کی کتاب دوستی کو سراہا۔انہوں نے چیف کوآرڈی نیٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن اور کاؤنسل آف کراچی لائبریریزسید سلطان خلیل کو مجلہ حریم ادب،سمیت دیگر کتب اور رسائل کا تحفہ پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہ علم و کتاب دوستی کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی کے عمل میں ہر تفریق سے بالا تر ہوکر سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سلطان خلیل نے ادارہ حریم ادب کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔