October 30th, 2020 (1442ربيع الأول14)

 جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور ڈائریکٹر امورِ خارجہ عبدالغفار عزیز مختصر علالت کے بعد اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔

حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے مرحوم کے انتقال کو نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھی کی اسلامی تحریکوں کا نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالغفار عزیز ایک متحرک مجاہد اور پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کا خلا تادیر پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں کے کہا کہ ان کے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ جس قدر مضبوط اور مربوط رابطے تھے، ایسی مثال شاید ملکی دفتر خارجہ میں بھی نہ ملتی ہو۔ اس عظیم سانحہ ارتحال پر دردانہ صدیقی،
ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے عبدالغفار عزیز کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔