March 31st, 2020 (1441شعبان6)

رہنما - سابقہ قیادت

 

Missing rukhsana jabeen.jpg
سابقہ قیادت

 سابقہ قیادت کا تعارف 

 ڈاکٹر رخسانہ جبیں(2014-2008)

 ڈاکٹررخسانہ جبیں صاحبہ کا تعلق سرگودہا کے دینی گھرانے سے ہے ۔آپ کے والدین کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔اوائل عمری سے دینی رحجانات کے باعث زمانہ طالبعلمی میں ہی آپ کا تعلق جمعیت طالبات سے استوار ہوگیا۔ میٹرک ،ایف اے راولپنڈی سے کیا۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں دوران تعلیم جمعیت طالبات سے وابستہ ہوگئیں اور MBBS کی تعلیم حاصل کی۔ میڈیکل کے بعد آپ نے ایم اے اسلامیات کیا۔ اسلامی جمعیت طالبات میں آپ مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہیں۔ 1986سے طب کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ بعد ازاں عملی زندگی کے آغاز پر جماعت اسلامی اور پیما سے منسلک ہوگئیں ۔ طب کی پریکٹس کے ساتھ آپ سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رکنیت اختیار کرتے ہو ئے مختلف اوقات میں مختلف ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔
1990سے 1998تک مقام کھاریاں اور پھر ڈویژن گوجرانوالہ کی نظامت سنبھالی۔
2001سے آپ نے ملازمت پیشہ خواتین کی صوبائی نگران کے طور پر کام کیا۔ بعدا زازاں 1999میں صوبہ پنجاب کی نائب ناظمہ کے طور پر نامزد کی گئیں۔
2002میں ناظمہ صوبہ پنجاب منتخب ہوئیں۔اپنے دور میں تنظیمی سیٹ اپ کو منظم کیا۔زونل نظم کااجراء کیا گیا۔2008سے 2014 تک سیکرٹیری جنرل پاکستان کے طور پر کام کیا ۔آپ نے بطور سیکرٹیری جنرل حلقہ خواتین متعددانٹرنیشنل کانفرنسز میں شرکت کی ۔
آپ نے دعوت کا آغاز اپنے گھر سے کیا۔ الحمدﷲ پورے گھرانے پر تحریکی اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ آپ کے شوہر امیر شہر ہیں۔ایک بیٹا رکن جماعت ہے ۔
بڑا بیٹے کھاریاں الخدمت کا صدر ہیں۔ دیگر3 بیٹے اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہیں۔


 ڈاکٹرکوثر فردوس(2008-2002)

جماعت اسلامی حلقہ خواتین صرف خواتین کی تنظیم نہیں باشعورخواتین کی تنظیم ہے۔ اس حقیقت سے ہماری قیادت کا معیار از خود متعین ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جماعت اسلامی حلقہء خواتین کو ابتداء ہی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت فراہم رہی ہے۔ڈاکٹر کوثر فردوس 11اکتوبر 1953ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں ۔1968ء گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گجرات سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گجرات سے 1972 ء میں بی ایس سی کیا۔ انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے 1978 ء میں ایم ۔بی۔بی۔ایس کی سند حاصل کی۔

وہ 1984ء سے جماعت اسلامی کی رکن ہیں اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین میں مختلف مناصب پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ آپ PIMA کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔آپ مسلسل دوسری بار انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین (IMWU) کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں خواتین کے موضوعات اور مسائل پر ہونے والی کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔بین الاقوامی دورہ جات میں امریکا، یوکے،آذربائیجان ، ایران ،سوڈان اورترکی میں نمائیندگی کی۔اس وقت رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈائریکٹرٹرینرہیں۔ آپ چھ سال(2002-2008)ء سیکریٹری جنرل (قیمہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان رہ چکی ہیں ۔


عائشہ منور(2002 -1994)
محترمہ عائشہ منور نے اسلامیہ کالج کراچی سے گریجویشن کیا۔ 1994 ء میں سیکرٹری لیڈیزونگ (قیمہ) پاکستان کا منصب سنبھالا، اور 2002ء تک مسلسل نو سال منصب پر فائز رہیں ،جو جماعت اسلامی میں خواتین کی سطح پر اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔آپ حلقہ این اے 316 (صوبہ سندھ ) سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔اس کے علاوہ 2002 ء سے 2007 تک قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی خواتین کی پارلیمانی لیڈر بھی رہیں۔