April 20th, 2026 (1447ذو القعدة3)

سید مودودی کا وژن امامت کے لئے افراد کوتیار کرنا تھا-ڈاکٹر حمیرا طارق

جماعت اسلامی کراچی ضلع ائیرپورٹ اور ڈسکشن فورم  سے خواتین قائدین کا خطاب۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے ضلع ایئرپورٹ کراچی گل خیر انسٹیٹیوٹ میں اجتماع امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انھوں نے مذید کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوتی حکمت عملی کے ذریعے  موثر انداز میں لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچائیں۔ ہمارا رپورٹنگ سسٹم احتساب اور جائزہ ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اجتماعی تحریک مقصد کے لئے یکسوئی سکھاتی ہے ۔علاوہ ازیں ضلع شرقی میں ڈسکشن فورم بعنوان "یہ جہاں آباد تم سے ہے "سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ پاکستانی عورت کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت سے محرومی ہے ۔  
 من حیث القوم  ہم یتیم ہیں۔  صحت مند قیادت کا فقدان ایک بڑا قومی بحران ہے۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے مذید کہا کہ مرد اور عورت اپنے دائرے مین ذمہ داریاں ادا کریں تو معاشرہ درست سمت میں ترقی کرے گا -
 انہوں نے مذید کہا کہ دور حاضر میں اسلام اسلامی تحریکوں کی وجہ سے ذندہ ہے -اسلامی تحریکیں ریاست میں اسلامی دستور کے نفاذ اور مسلسل مزاحمت کا استعارہ ہیں - آج  ہم ٹیسٹ زون اور جنگوں کی زد میں ہیں ۔آج کے حالات پاور چینجنگ گیم ہے - جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ملت کی تیاری وقت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی کے دل اور دروازے  ہر طبقے اور شعبہ ہائے زندگی کی خواتین کے لئے کھلے ہیں۔ آج بھی مائیں صلاح الدین ایوبی پیدا کر سکتی ہیں۔ ماؤں کو مناسب ماحول اور تربیت دینا حکومت وقت کی زمہ داری ہے - ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ نوجوان نسل آج مایوسی کا شکار ہے- لاکھوں نوجوان  ملک سے باہر جا چکے جن میں 
92000 ڈاکٹر ہیں-یہ سب ملت کے قیمتی ہیرے ہیں جن کی صلاحیتوں سے وطن عزیز کو چھوڑ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیرے سے نکالنا چاہتی یے۔
 ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان بنو قابل پروگرام نوجوانوں کے روشن مستقبل اور فری ایجوکیشن کا ایک اہم پراجیکٹ  ہے۔
جماعت اسلامی الیکشن میں ایسے امیدوار کو کھڑا نہیں کرے گی ۔جو وراثت سے محروم کرے۔جماعت اسلامی معاشرے سے غیر شرعی رسوم ، جہیز۔ ونی ۔ قرآن سے شادی کا خاتمہ چاہتی ہے ۔  انہوں نے مذید کہا کہ ہم الیکشن ہار کر بھی عوام کے درمیان  رہتے ہیں، اور ان کی مشکلات حل کرتے ہیں ۔دریں اثنا ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کہا کہ قرارداد مقاصد اور آئین میں اسلامی نظریے کی شقیں شامل کرنے میں جماعت اسلامی کا نمایاں نمایاں کردار ہے- اس موقع پر ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ  منیب  ،ناظمہ کراچی جاوداں فہیم بھی موجود تھیں