August 9th, 2026 (1448صفر25)

لانگ مارچ کو تین دن سے لاہور میں روکے رکھنا بلا جواز ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق

                       حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئین و قانون کی بالادستی اور احترام پر یقین رکھتی ہے- لاہور میں موجود بلوچ ، ملک کے آئین و قانون کا احترام کرنے والے پر امن شہری ہیں-اور اپنے جائز مطالبات کے لیے  لانگ مارچ کے لیے نکلے تھے جو کسی صورت  ملک کے آئین سے متصادم نہیں ہے- پر امن شہریوں کو اسلام آباد نہیں جانے دیا گیا-  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے حق دو بلوچستان تحریک کے لاہور پریس کلب پر جاری دھرنے سے خطاب کے دوران کیا -    انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ خواتین لاہور کی جانب سے شرکاء دھرنا کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور کھل کر سب کے سامنے جدو جہد کرتی ہے -جماعت اسلامی کی موجودہ جدوجہد بلوچستان  کے عوام  کے شدید مسائل اور محرومیوں کے بارے میں ہے - بلوچستان میں جمہوری حکومت موجود ہے  لیکن بے اختیار دکھائ دیتی ہے -ہر طرف کالے قانون کا راچ ہے -اس مایوس کن اور پریشان کن صورتحال کے خاتمے کے لیے پر امن بلوچ عوام حقوق مانگنے پر مجبور ہیں لیکن بنیادی حقوق تعلیم صحت اور روزگار کا مطالبہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے -حقیقی دھشت گرد قانون سے بالا دست ہیں۔جماعت اسلامی  اپنے ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے لیے امن اور انصاف کے طلبگار ہیں#