March 29th, 2024 (1445رمضان19)

اسلامی نظام ہی میں ہماری بقا اور نجات ہے اسلامی حکومت کے نہ ہونے کا خمیازہ پوری انسانیت بھگت رہی ہے۔   دردانہ صدیقی  

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  دردانہ صدیقی   نے سکھر میں ہونے والی عمومی تربیت گاہ سے  اپنے خصوصی خطاب میں کہا   کہ اسلامی نظام ہی میں ہماری بقا اور نجات ہے اسلامی حکومت کے نہ ہونے کا خمیازہ پوری انسانیت بھگت رہی ہے دنیا پرست حکومتی نمائندے عوام کے لیے سوچنے کے بجائے اپنے بینک بھرتے ہیں۔ یہ جو جرائم، بے چینی، پریشانی اور خودکشیاں ہیں، اس سب کی وجہ اسلامی حکومت کا نہ ہونا ہے ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین  جماعت اسلامی پاکستان  عطیہ نثار نے شرکا سے دوران خطاب میں کہا کہ قرآن ہی  میں واحد ہدایت اور پرسکون زندگی کا راز ہے ۔قرآن گمراہی سے بچاو کا ذریعہ ہے۔ شریعت پر مکمل عمل ہی دنیا و آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔۔
ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رخشندہ منیب نے کہا کہ اجتماعیت سے جڑنا اور اسلامی نظام کے لیے کوشش ہی ہمارا کام ہے جو بھی کلمہ طیبہ  پڑھ لے اس کے لیے ہدایت کا یہی  واحد راستہ ہے۔