April 25th, 2024 (1445شوال16)

‏\"گھریلو تشدد\"بل کے مضبوط خاندانی نظام پر انتہائی گمراہ کن اثرات مرتب ہوں گے:دردانہ صدیقی

‏"گھریلو تشدد"بل جوسینٹ سےمنظورہوکرآئین پاکستان کاحصہ بن چکابظاہرخوشنما,عورت کےحقوق کامحافظ دکھائی  دیتاہےمگرمندرجات دیکھیں تومعاملہ اسکےبرعکس ہے-یہ خاندانی نظام ،خونی رشتوں اورخصوصا ََ والدین اور اولاد،میاں بیوی کے درمیان تعلقات،خانگی زندگی کی بنیادیں ہلا کےرکھ دےگا۔ والدین  کی اولاد کے اصلاح طلب امور پر سزنش کو قابلِ  سزا گرداننا ' عائلی زندگی میں قانون کی بے جا مداخلت , مناسب عمر میں شادی کو قابل سزا قرار دینا , یہ سب مغربی معاشرت کے ایسے پہلو ہیں جنہوں نے خاندانی نظام کا تانا بانا ادھیڑ کر رکھ دیا ہے .‏اس بِل  کی منظوری پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان تشویش کا اظہار کرتی ہے۔اس بل کے مضبوط خاندانی نظام پر انتہائی گمراہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ واضح مقاصد کے ساتھ طے شدہ ایجنڈا ہے جو مشرقی اقدار پر کاری ضرب ہے -