April 24th, 2024 (1445شوال15)

پاکستان پوسٹ آفس کے حالیہ بھرتیاں رشوت کی بناء پر ہوئی ہے۔عائشہ سید

 

پاکستان پو سٹ آفس میں میگا کرپشن کا انکشاف آٹھ سو سے زائد ملازمین کی بھرتی میں کروڑوں روپے رشوت لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنی والی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے سید و شریف پوسٹ آفس دورے کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس میں حالیہ بھرتی ہونے والے آٹھ سو سے زائد کلاس فور ملازمین سے کروڑوں روپے رشوت لے کر بھرتیاں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہر کلاس فور ملازم سے تین سے چار لاکھ روپے لیکر ان کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں نے اپنی مویشیاں ، زیورات اور گھر بار فروخت کر کے پوسٹ آفس کے افسروں اور سیاسی لوگوں کو رشوت میں دئے ہیں۔جبکہ ان پوسٹوں میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی نظر انداز کردیا گیا اور صرف رشوت دینے والے لوگوں کو ملازمت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ آفس پچھلے کئی سالوں سے خسارے میں جانے والا ادارہ ہے اس سال اسکا خسارہ ۲۰ ملین روپے تک پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت نے ۱۰ سال پاکستان پوسٹ آفس میں بڑے پیمانے پر کرپشن جاری ہے اور اس ادارے کو بعض کا لی بھیڑیوں نے کھوکھلا کردیا ہے جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں بعض چھو ٹے ادارے ملین کے حساب سے منافع کمار ہے ہیں جبکہ ان اداروں کے پاس وسائل بھی کم ہے اور ان کے پاس انفراسٹرکچر کے بھی مسائل ہیں ۔مگر اس کے باوجود وہ سرکاری اداروں سے بہت آگے ہیں۔انہوں نے سید شریف جی پی او عمارت کا دورہ کیا اور عمارت کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے اس موقع پر ڈاک خانے کے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔