حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی سابق ناظمہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بلقیس مراد کے شوہر کے انتقال پر گہرے
رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی کلمات میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی دین اور جماعت اسلامی کی خدمت کے لیے وقف کی اور ہمیشہ حق وانصاف کی سربلندی کے لیے کام کیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول‘ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،عفت سجاد، عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
