March 28th, 2024 (1445رمضان19)

عالم اسلام کے عظیم مفکر علامہ یوسف قرضاوی کی وفات پر سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی طرف سے تعزیت

 عالم اسلام کے عظیم فقیہ ، مفکر  و مفسر ، مصنف اور اسلامی تحریکوں کے قائد "امام یوسف القرضاوی"‏انتقال فرما گئے۔
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین  جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس دکھ  اور غم کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ علامہ یوسف القرضاوی عالم اسلام کے عظیم رہنما, سینکڑوں کتب کے مصنف، عالم ، داعی، استاد، دانشور, امت  کے ایک بطل جلیل تھے- علم اور حکمت کے میدان میں ان کا خلا تا دیر پر نہ ہو سکے گا -
 سوگواران سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم ان کی کامل مغفرت فرمائے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دنیائے اسلام کو ان کا بدل عطا فرمائے      جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون ' ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افتخار اور دیگر ذمہ داران نے بھی علامہ یوسف القرضاوی   کے انتقال پر ان کے  اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اسلام کے لئے مرحوم کی علمی و ادبی خدمات  کو اللہ رب العزت ان کی  مغفرت، بلندی درجات کا ذریعہ بنا دیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔