June 9th, 2026 (1447ذو الحجة23)

مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کی خواتین ارکان کا اعلان

انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے صدر راشد نسیم نے حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ برائے سیشن 2026-29 کے لیے منتخب ہونے والی 25 خواتین ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ منتخب ہونے والی خواتین میں ہر طبقہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین، جن میں ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی، مصنف، کالم نگار، شعبہ تدریس سے وابستہ اور سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔صوبہ سندھ سے9، صوبہ خیبرپختونخوا سے4،صوبہ بلوچستان سے 1،صوبہ پنجاب شمالی سے3، حلقہ اسلام سے1،صوبہ پنجاب وسطی سے3،حلقہ لاہور سے2،صوبہ پنجاب جنوبی سے2 ارکان منتخب ہوئیں۔منتخب ہونے والی خواتین میں خیبرپختونخوا سے ماریہ آفتاب،رابعہ پائندہ،حسینہ شاہ،فوزیہ نورین، اسلام آباد سے قدسیہ ناموس، پنجاب شمالی سے زاہدہ اشرف،کوثر پروین،مریم جمیلہ، لاہورسے عظمیٰ عمران،نازیہ توحید، وسطی پنجاب سے طیبہ ارشد،بشریٰ صادقہ، جنوبی پنجاب سے شازیہ سیال، شازیہ شیرافضل، سندھ و حلقہ کراچی سے جاوداں فہیم،رخشندہ ناز منیب،افشاں نوید،دردانہ صدیقی،فرح عمران،اسما سفیر،مسرت جنید،ندیمہ تسنیم،عائشہ ظہیر، بلوچستان سے شازیہ عبداللہ جبکہ وسطی پنجاب کے حلقہ نمبر3، جوساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصورکے اضلاع پر مشتمل ہے کے نتائج بعد میں جاری کیے جائیں گے۔گنتی کے عمل میں صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم، اراکین کمیشن بلال قدرت بٹ، ڈاکٹر عطا الرحمن، ذکراللہ مجاہد نے شرکت کی ۔ نتائج کی تدوین میں عمران ظہور غازی اور اُن کی ٹیم نے بھرپور معاونت کی۔