March 28th, 2024 (1445رمضان18)

ملازمت پیشہ خواتین

تعارف

خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں۔مختلف معاشی اور سماجی اسباب کی وجہ سے خواتین میں ملازمت کا رحجان بڑھا ہے۔اس لئے ملازمت پیشہ خواتین کے حوالے سے مختلف مسائل نے زیادہ جنم لیا ہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین معاشرتی صورت حال سے آگاہ ہے۔اور اس نے ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ایک مکمل شعبہ قائم کیا ہے۔کراچی،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،ملتان،سیالکوٹ اور کھاریاں میں اس شعبے کی شاخیں کام کر رہی ہیں۔اس شعبے میں ہمارے ممبران کی تعداد 1000ہے۔اس شعبے کے تحت اندرون سندھ دیہی کشدہ کاری کا مرکز قائم کیا گیا جس کے ذریعے 993خواتین کو روزگار فراہم ہوا۔دیہی ہنر مند خواتین کی ہنر مندی کو متعارف کرانے کے لئے 28نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔میرج بیوروسروس کے تحت 200 شادیوں میں تعاون کیا۔تقریباً15ہزار خواتین سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے گئے اور ان تک تحریک کا پیغام پہنچایاگیا۔اس سلسلے میں ملازمت پیشہ خواتین کی دینی اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لئے مستقبل پروگرام کرائے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں خواتین کے مسائل کو نمایاں کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ اور دیگر فورمز پر آواز بلند کی جاتی ہے