April 16th, 2024 (1445شوال7)

دل اورفالج کے امراض سے کیسے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے؟

آدھا گلاس انار کا جوس اور کچھ تعداد میں کھجوروں کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچائو کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گٹھلیوں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعمال کرنا بھی اس حوالے سے بھی فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اوپر دی گئی دونوں چیزوں کا امتزاج بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور اور انار کے جوس کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔