November 17th, 2018 (1440ربيع الأول8)

میڈیا کااہم محاذ داعی دین کے لئے چومکھی جنگ ہے، دردانہ صدیقی

میڈیا کااہم محاذ داعی دین کے لئے چومکھی جنگ ہے، قرآن وسنت اور تحریک کے اخلاقی دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کل پاکستان سطح پر منعقدہ دو روزہ میڈیا ورکشاپ سے اپنے خطاب میں کہی، انھوں نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر میڈیا سیل جماعت اسلامی کی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعمیر معاشرہ کے لئے کی جانے والی ان کی کوششوں کو سراہا ،انھوں نے  معاشرتی مسائل میں خواتین کے مؤثر کردار کی اہمیت پر گفتگو کی ۔