March 20th, 2019 (1440رجب13)

بزرگ رہنما چوھدری رحمت علی  کی اسلام اور پاکستان  کے لیے خدمات تاقیامت یاد رکھی جانے کے قابل  ہیں۔دردانہ صدیقی 

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے عظیم رہنما چوھدری رحمت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
چوہدری صاحب کی زندگی ایک باکردار مسلمان کا نمونہ تھی .انہوں نے فریضہ اقامت دین کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا- وہ بلاشبہ مولانا مودودی کے ان رفقاء میں سے تھے جن پر جماعت اسلامی کے وابستگان فخر کرسکتے ہیں-وہ دعوت دین کے منصب اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ تھے اور دنیوی ناکامی و کامیابی کبھی ان کے لئے اہم نہیں رہی. انہوں نے کہا کہ محترم چوہدری صاحب نے انتہائی مشکل اور دور ابتلا میں اہل حق کے ہراول دستے میں نمایاں خدمات انجام دیں-