April 20th, 2024 (1445شوال11)

خواتین کے حقوق کے لیے قومی اسمبلی میں آواز اٹھا رہی ہوں، عائشہ سید

ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ سوات میں خواتین یونیورسٹی اور خواتین کو ان کے حقوق کے حصول کے لیے قومی اسمبلی میں آواز اٹھا کے سوات کو مزید ترقی کی راہ پہ گامزن کریں گے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مختلف فورم پر اقدامات کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی فلاح و بہبود اور عوامی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ترقیاتی منصوبوں اور خواتین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلامی اور عادلانہ نظام کے حصول کے لیے پارٹی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سوات سے معروف خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا کہ سوات میں خواتین یونیورسٹی کا قیام انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے آئندہ انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کو سپورٹ کرے گی دیگر سیاسی پارٹیاں عوامی اقدامات میں ناکام ہوچکی ہیں ملک کو ترقی اور معشیت کی بہتری کے لیے پارٹی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔