November 20th, 2019 (1441ربيع الأول22)

گوشہ عافیت میں برسوں قبل لائی گئی ایک ماہ کی بچی کی شادی کی پروقار تقریب ایک مقامی ہال میں انجام پائی۔

جماعت اسلامی کےزیر انتظام چلنے والے فلاحی ادارے گوشہ عافیت میں برسوں قبل لائی گئی  ایک ماہ کی بچی کی شادی کی پروقار تقریب ایک مقامی ہال میں انجام پائی، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر  حافظ نعیم الرحمن اور حلقہ خواتین کی ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مظفر احمد ہاشمی مرحوم کے صاحبزادے علی ہاشمی ، اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری بھی موجود تھے۔۔جہاں آرا مظفر ،طلعت نصر اللہ،طلعت ظہیر اور دیگر نے دعاؤں کے ساتھ بچی کو رخصت کیا۔ اس سے قبل بھی گوشئہ عافیت کے تحت کئی یتیم بچیوں کی شادیاں کی گئی ہیں ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کا کام جماعت اسلامی کا امتیاز ہے جس کا بڑا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے۔