September 21st, 2019 (1441محرم21)

قرآن نے معاشی خوشحالی کاواضح اور کھلاراستہ بتادیا ،رعنا فضل نائب قیمہ حلقہ خواتین پاکستان

قرآن انسانوں کے نام اللہ کا پیغام ہے اس میں ہمیشہ کے لیے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا گیا ہے،انسانوں کی مشکلات اوران سے نکلنے کے طریقے بتادیے گئے ہیں،قرآن نے معاشی نظام،معاشرتی نظام،عدالتی نظام،تعلیمی نظام غرض زندگی کے کسی گوشے کو خالی نہیں چھوڑا۔ آج کی دنیا معاشی بد حالی کا شکار ہے،عالمی مالیاتی ادارے،آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے قرضے ہمیں معاشی بدحالی کے چنگل سے نہیں نکال سکتے،قرآن نے معاشی خوشحالی کاواضح اور کھلاراستہ بتایا کہ اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کر تے تو ان کے لیے زمین سے رزق ابلتا اور آسمان سے بھی رز ق برستا۔