June 18th, 2019 (1440شوال14)

قرآن کی تعلیمات جملہ مسائل کا حل ہے ٗاسماء سفیر

 جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیمات جملہ مسائل کا حل ہے ٗروحانی و جسمانی بیماریوں کا علاج اور ہدایت ورحمت ہے،اللہ کی خاطر زمین میں دوڑ دھوپ کرنے اور اللہ کی زمین میں اللہ کی کبریائی کا اعلان کرنے والے اللہ کے خاص اور مقرب بندے ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس میں قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 7 کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسماء سفیر نے خواتین کارکنان کی محنتو ں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت رمضان المبارک میں شہر میں خواتین اور طالبات کیلیے دورہ قرآن پاک اور منتخب سورتوں کی تفاسیر پہ مبنی شارٹ کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے ہر طبقہ کی ہزاروں خواتین استفادہ کر رہی ہیں۔اسماء سفیر نے کہاکہ رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں اللہ تعالی سے خصوصی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔علاوہ ازیں دورہ قرآن پاک کے اختتام پر تمام شعبہ جات الخدمت ،قرآن انسٹیٹیوٹ،گوشہ عافیت میں حلقہ خواتین کے تحت دعائیہ اجتماعات جاری ہیں