June 18th, 2019 (1440شوال14)

آج پھرامتِ مسلمہ کو فضائے بدر پیدا کرنے کی ضرورت ہے،دردانہ صدیقی

امت مسلمہ کو موجودہ زوال کی زنجیروں سے آزاد کروا کر پھر سے بلندیوں پر فائز کرنے کے لئے اسی جذبہ ایمانی ، اخلاص اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ جذبات کو اپنے دل کے نہاں خانوں میں آباد کرنے،ذوق عبادت و اطاعت اور شوق شہادت کے چراغ روشن کرنے کی ضرورت ہے جن جذبوں کی حدت اور تمازت غزوہ بدر کے موقع پر صحابہ کرام (رض )اپنے دلوں میں رکھتے تھے