December 11th, 2018 (1440ربيع الثاني4)

کراچی کے شہداء پنجاب ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بعنوان * تحفظ ناموس رسالت * کا ایک خاص پروگرام

کراچی ۔ وومن اسلامک لائرز فورم کے زیراہتمام مورخہ یکم دسمبر بروز ہفتہ سٹی کورٹ کراچی کے شہداء پنجاب ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بعنوان " تحفظ ناموس رسالت " کا ایک خاص پروگرام وکلاء کے لئے منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں اسلامک لائرز موومنٹ کا بھی ساتھ شامل تھا ۔ معروف اسلامک اسکالر جناب مولانا عطا الرحمن نے خصوصی خطاب کیا۔ ول فورم کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ طلعت یاسمین نے بھی عنوان سے متعلق سیر حاصل بات کی۔ ان کے علاوہ ایڈووکیٹ عبدالصمد خٹک صاحب نے بھی خطاب کیا ۔ اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر ایڈووکیٹ شاہد علی نے تحفظ ناموس رسالت کے حق میں قرارداد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کی گئی ۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شعاع النبی نے پروگرام کے اختتام پہ دعا کروائی۔