December 11th, 2018 (1440ربيع الثاني4)

اسلامی نظام زندگی ہی فلاح کاراستہ ہے،اسمارشید،اسریٰ غوری

رسول کریمؐ نے رسالت کی ذمے داری کا حق ادا کیا اور وراثت میں درہم و دینار نہیں بلکہ زندگی کی امانت اسلام عطا کیا ۔ انفرادی زندگی ہویااجتماع،اسلام ہی فلاح ونجات کاراستہ ہے۔یہ بات جماعت اسلامی خواتین کی میڈیا سیل کی رکن اسماء رشید نے حلقہ خواتین ضلع شر قی گلشن اقبال زون کے تحت سیرت النبی ؐ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسوۂ نبی ؐ پر عمل کیے بغیر زندگیاں نامکمل اور ادھوری ہیں ۔ ممتاز سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اسریٰ غوری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کاتحفظ ہمارے عقیدے کا لازمی جزو ہے۔ ماؤں کی ذمے داری ہے کہ وہ نئی نسل میں اللہ اور رسول ؐ کی محبت اُجاگر کریں ۔