November 15th, 2018 (1440ربيع الأول6)

دردانہ صدیقی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی پاکستان میں جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بڑی خدمات ہیں، وہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے آمرانہ دور میں بھی بھرپور جدوجہد کی۔ دردانہ صدیقی نے صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے