December 15th, 2018 (1440ربيع الثاني8)

تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے‘دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین)کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ضلع دیامر میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،ہمارا مستقبل علم سے وابستہ ہے تعلیم کا حصول لڑکیوں کا بنیادی حق ہے۔ملک اور علم دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔