کتاب کو ووٹ دے کر حق کی گواہی دیجیے‘عطیہ نثار | Jamaat-e-Islami Women Wing
August 19th, 2018 (1439ذو الحجة8)

کتاب کو ووٹ دے کر حق کی گواہی دیجیے‘عطیہ نثار

ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ عطیہ نثارنے کہا ہے کہ کتاب کی حرمت کے لیے کھڑے ہو جائیے اور کتاب کو ووٹ دے کرحق کی گواہی دیجیے، اہل خیر ہمیشہ قلیل تعداد میں رہے ہیں لیکن اللہ پر مکمل بھروسہ اور بنیان مرصوص کی صفات نے ہمیشہ ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قبا گلبرگ میں صوبائی ذمے داران سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب ناظمات سندھ اور دیگر ذمے داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔عطیہ نثار نے سندھ کے بالائی و ذیلی سطح پر الیکشن کے حوالے سے ہونے والے دورہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کہاکہ یکسوئی کے ساتھ اپنا پیغام آگے پہنچائیں اپنی کارکردگی و منشور سے عوام کو آگاہی دیں۔جوش وخروش،جذبے اور امنگیں ہماری رفتار میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں۔اوراللہ پر بھروسے کے ساتھ اپنی قوت کو مرتکز کیجیے ، منصوبہ بندی پرعمل درآمد کریں نیزاپنے دائرے کی تمام تر ذمے داریوں کے ساتھ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اپنے مقصد اور نصب العین کے حصول کے لیے جدوجہد کیجیے ۔اللہ کی رضا ہمارے اخلاص اور ہماری جدوجہد پر منحصر ہے ۔