September 19th, 2018 (1440محرم8)

دردانہ صدیقی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین کا ضلع شرقی کی انتخابی نشستوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

ہر کام کو کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے , اس کو اسی وقت کرنے سے ہم فوائد اٹھا سکتے ہیں ، وقت گزر جانے پر آپ پسینہ کی بجائے خون بھی بہا لیں تو کچھ حاصل نہ ہو گا .اپنی قوت کو مجتمع کیجیے۔آپس میں سیسہ پلائی ہوئ دیوار بن کر ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اللہ پر بھروسے کے ساتھ منصوبہ بندی پرعمل درآمد کیجیے۔ اللہ سے تعلق اور اس کے سامنے نیم شب کی گریہ زاری ہی تحریک اسلامی کے کارکنان کا ہتھیار ہیں۔اللہ کی راہ میں کھڑے ہونے والوں کی صفات ،تقوی،خشیت اور اخلاص ہونا چاہئےقیادت روایات کی پاس دار اور دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل ہوتی ہے۔