April 16th, 2024 (1445شوال7)

جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی جد وجہد کو تیز کردیں،عطیہ نثار

حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت الفلاح ہال میں اجتماع ارکان منعقد کیا گیا۔اجتماع میں مرکزی اور صوبائی نظم نے خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی عطیہ نثار نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریک کا ایک ہی مقصد تھا کہ تحریک اسلامی کو قوت بہم پہنچائی جائے۔اس لیے آپ بھی اب اطمینان چھوڑیں اور اپنے اندر تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی تڑپ پیدا کریں۔بعد ازاں ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی حمیرا طیبہ نےحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی پہلی اسلامی ریاست سیاسی افہام و تفہیم کی مثال ہے، جس کی بنیادوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھوس اور پائیدار اصولوں پر استوار کیا ان میں سے اولین اصول معاشی خود انحصاری کا حصول،دوست بنانا اور دشمن کم کرنا، پروفیشنل ازم اور نظام حکمرانی کے قرآنی اصول شامل تھے۔ ڈپٹی سیکریٹری جنرل سکینہ شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی اجتماعیت کی بنیاد للہیت اور فلاح اخروی پر ہے ،ہمارا نصب العین اقامت دین اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے اس لیے اس کے حصول کی خاطرہمیں انتخابی سائنس کے بنیادی عناصر کو سامنے رکھ کر کوششیں کرنا ہوں گی ۔انہوں نے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنان کوابھارتے ہوئےکہا کہ ووٹرز کے ساتھ مستقل رابطہ رکھیں، ترازو کے نشان کو ہر جگہ متعارف کروائیں اور جماعت اسلامی کا اسلامی اور خوشحال پاکستان کاواضح بیانیہ ہر شہری تک پہنچائیں۔

بعد ازاں ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ اخلاص نیت اور صبر و استقامت ہمارا زادراہ ہو تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔اس کی مثال کراچی میں جماعت اسلامی کی واضح برتری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی کامیابی کے پیچھے جماعت اسلامی کے کارکنان بے مثال قربانیوں اور ان تھک جدو جہد ہے۔ نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نزھت بھٹی نے انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے حاضرین کو تلقین کی کہ اقامت دین کے لئے مالی معاونت کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کریں، کیونکہ جو اللہ کی راہ میں مال لگاتے ہیں اللہ تعالی انہیں کو فی سبیل اللہ جان لگانے کی بھی توفیق دیتے ہیں۔