April 25th, 2024 (1445شوال16)

سرداری اور وڈیرہ شاہی نے طاقت کے بل پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے بلوچستان میں خاتون اور اسکے بچوں کاقتل کھلی سفاکی ہے دردانہ صدیقی

بلوچستان میں خاتون اور بیٹوں کا قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دینے کی لرزہ خیز واردات انتہائی شرمناک ہے۔ سرداروں وڈیروں کا عام شہریوں کے ساتھ فرعونیت پر مبنی رویہ ساری حدیں پار کر چکا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ظالم جابر وڈیروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں جکڑ کر عبرتناک انجام سے دوچار کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثمینہ سعید اور ناظمہ صوبہ بلوچستان شازیہ عبداللہ نے بارکھان، بلوچستان میں ایک ہی خاندان کے اجتماعی قتل پر مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ جب تک مظلوم کو انصاف نہیں ملے گا اور ظالم اپنے انجام تک نہیں پہنچیں گے معاشرہ اللہ کی ناراضگی، بے چینی اور بے سکونی کا شکار رہے گا 
 اسلام کا نظام انصاف ہی ان تمام مظالم اور مسائل کا واحد حل ہے، جماعت اسلامی لوگوں کو ان حاکموں اور جھوٹے خداؤں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانے کی جدوجہد کررہی ہے۔ عوام اس کوشش میں جماعت اسلامی کی نڈر بے باک اور خدا خوف قیادت کاساتھ دیں۔