April 25th, 2024 (1445شوال16)

اندوہناک حادثات میں چالیس سے زائد اموات پر قائم مقام جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار کا اظہار افسوس

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قائم مقام جنرل سیکرٹری عطیہ نثار نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس کے اندوہناک حادثے کی صورت میں چالیس سے زائد اموات پر

اور ضلع کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے افسوس ناک واقعے میں 10 بچے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کا ضیاع المیے کی صورت اختیار کر چکا۔ جب تک ذمہ داروں کا تعین اور انہیں کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، اس کا سدِباب ممکن نہیں۔ عطیہ نثار نے سانحے میں جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ نیز انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جائے۔

اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، بشری صادقہ،رعنا فضل اورمعتمدہ تسنیم معظم، نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے