November 15th, 2018 (1440ربيع الأول6)

روزہ نفس کے سرکش گھوڑے کو لگام دینے کا نام ہے، مسرت جنید

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کی ناظمہ مسرت جنید نے کہا ہے کہ ایک ایسا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت ہے، دوسرا مغفرت ہے اور تیسرا دوزخ سے آزادی اور نجات کا ہے۔ روزہ بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ نفس کے سرکش گھوڑے کو لگام دینے کا نام ہے، دنیاوی دلچسپیوں سے بے نیاز ہو کر آنکھ، کان اور دل کو اللہ کی یاد میں لگا دیں، روزہ پوشیدہ عبادت ہے،

دین کی راہ میں ڈٹ کر کھڑے رہنا صبر کا وہ مفہوم ہے جس کی تیاری کے لیے نظم صوم قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے ناظم آباد زون کے زیر اہتمام منعقدہ استقبال رمضان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔