April 19th, 2024 (1445شوال10)

جماعت اسلامی یوتھ کا مشن اور مقصد نوجوان نسل کو درست سمت میں رہنمائی دینا ھے-کوثر مسعود

ملکی و معاشرتی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار سب سے اہم ہے- یوتھ کو بتانا ھو گا کہ معاشرے میں جو تبدیلیاں آرھی ہیں اور پاکستان میں کرپشن اور دوسری تمام برائیوں سے ہم اپنی بنیاد (اسلام) پر رہتے ھوئے وقت اور حالات کے مطابق نمٹ سکتے ہیں-ان خیالات کا اظہار صدر جے آئی یوتھ ویمن ونگ کوثرمسعود نے گجرات میں پوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا- 
انہوں نےکہا کہ اسلام عورت کو ملکی ترقی کے کاموں میں حصہ لینے سے منع نہیں کرتا -لیکن ملک و ملت کی ترقی کی سعی و جہد اسلام کی بتائ ہوئ حدود کے اندر رہ کر کی جائے تو خیر اور بھلائ کا موجب بنے گی - نوجوان خواتین کو جے آئی یوتھ ویمن ونگ کے مقاصد اور لائحہ عمل  پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہی ہمیں بتایا جاتا ھے کہ مغربی عورت آزاد  رہ کر ملکی ترقی میں حصہ ڈال رہی ھے جبکہ مغربی عورت اپنی شناخت مٹا چکی ھے لیکن مسلم اور پاکستانی عورت اپنی شناخت برقرار رکھتے ھوئے ترقی کی راہ پہ گامزن ہورہی ہے  مسلمانوں کی معاشرتی حالت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج زوال کا سبب ہمارے ہاں اتحاد کی کمی ھے ہم اپنی کمیوں کوتاہیوں کے لیے دوسروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ہمیں اپنی حالت خود بدلنا ھو گی-
ملک کا نوجوان طبقہ اپنا ہاتھ جے آئی یوتھ کے ہاتھ میں دے کراجتماعیت اختیار کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پہ گامزن کر سکتی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی رسی کو کمزور نہیں مضبوط ہاتھوں سے تھام لو مل کر ٹیم ورک سے مظبوط قوت بن جاؤ
جے آئ  یوتھ نوجوان نسل کو آن کی پوشیدہ صلاحیتوں کوابھارنے اور خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے

تصویری جھلکیاں