March 29th, 2024 (1445رمضان19)

معاشرے کی رہنمائی کے لئے بامقصد اور مثبت فکرو نظریات کا ابلاغ ضروری ہے۔ عالیہ منصور

مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی نشست، صائمہ افتخار نے رپورٹ پیش کی.  معاشرے کی رہنمائی کے لئے بامقصد اور مثبت فکرو نظریات کا ابلاغ ضروری ہے۔ ابلاغ کے میدان میں منظم اور مستقل مزاجی کے ساتھ خیر و بھلائی کی ترویج ہماری ذمہ داری ہے اور اپنے دائرہ کار کے تعین کے ساتھ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینا وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی خواتین عالیہ منصور نے مرکزی شعبہ نشرو اشاعت کے ساتھ رکھی گئی ایک نشت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت کے پیش نظر بحیثیتِ کارکن شعبہ نشرو اشاعت ہماری ذمہ داری دو چند ہو جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا درست اور بر وقت استعمال،اخلاقی قدروں کی حفاظت اور دینی نظریات کا شعور معاشرے کے بگاڑ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہء نشرو اشاعت کے کارکن کو ہر لمحہ چوکنا اور باخبر رہنا چاہئے۔موثر منصوبہ بندی اور ٹیم ورک سے ہی ہم اپنے کاموں کو نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں نگراں شعبہء نشرو اشاعت صائمہ افتخار نے نشت میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ماہ فروری میں شروع کی جانے والی اصطلاح معاشرہ مہم اور شعبہ کے دیگر کاموں کا جائزہ پیش کیا جس پر میڈیا سیل نے اطمینان کا اظہار کیا اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے تجاویز دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ، ثمینہ قمر ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات صائمہ افتخار نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔