April 25th, 2024 (1445شوال16)

دعوت دین کے لیے سیرت و کردار کو بہتر بنایاجائے‘عطیہ نثار

جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہاہے کہ دعوت ایک مسلسل جدوجہدہے،سیرت وکردار کوبہتربنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پورٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت سے متاثر ہو کر تحریک میں شامل ہو نے والوں کومقصد حیات سے ہم آہنگ کیاجائے۔افراد تحریک کا سر مایہ ہیں،نئےافراد کی شمولیت زندہ تحریک کی علامت ہے۔ اجلاس میں تمام ناظمات اضلاع نے رابطہ عوام مہم کا جائزہ پیش کیا۔ناظمہ صوبہ نے سیرت النبیؐ کے بھر پور پروگرامات منعقد کر نے پر نظم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں نو منتخب ناظمہ کراچی اسما سفیر اور کراچی شعبہ جات کی نگران بھی موجود تھیں۔اس مو قع پر شعبہ جات کی نئی نگرانوں کا تقرر بھی کیا گیاجن میں شعبہ اطفال کی سعدیہ طہٰ، نشرو اشاعت کی ثنا علیم،جے آئی یوتھ کی عذرا سلیم، حرم فورم کی امینہ سلیم، الیکشن سیل کی جاوداں فہیم، الخدمت کی منور اخلاص، اسلامی نظامت تعلیم کی رخسانہ ضیااور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی اقبال النسا شامل ہیں۔