April 16th, 2024 (1445شوال7)

پرنسپل قرآن انسٹیٹوٹ عفت سجاد کی زیر نگرانی الخدمت قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے تحت پہلا تکمیل و تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد کیا گیا

پرنسپل قرآن انسٹیٹوٹ عفت سجاد کی زیر نگرانی الخدمت قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے تحت پہلا تکمیل و تقسیم اسناد کا پروگرام مقامی ہال منعقد کیا گیا ۔پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی تھیں اس موقع پر زبیدہ اصغر,شکورہ آفتاب سرپرست قرآن انسٹیٹیوٹ راحیلہ بقائی بھی موجود تھیں۔ڈیڑھ سالہ فہم القرآن کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔