March 28th, 2024 (1445رمضان19)

وومن اسلامک لائرز فورم کے تحت ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

 وومن اسلامک لائرز فورم کے(wil forum) زیر اہتمام ول فورم کے آفس میں ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر پروگرام پیش کئے گئے مدرسہ الماس یحیی نے درس قرآن بعنوان "اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے" پر درس دیا۔ول فورم کی ایگزیکٹو ممبر ایڈووکیٹ دردانہ تنویر نے " حالات حاضرہ میں امت مسلمہ کے کردار" کے عنوان پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ ول فورم کی چیئرپرسن ایڈوکیٹ طلعت یاسمین نے " ووٹ کی شرعی حیثیت " پر خطاب کیا پروگرام کے آخر میں ول فورم کی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ روبینہ قادر جتوئی نے "باہمی تعلقات " کے عنوان پر اظہار خیال کیا اور حاضرین محفل کو بھی اظہار خیال کا موقع فراہم کیا گیا