April 18th, 2024 (1445شوال9)

جماعت اسلامی خواتین کا مرکزی اجتماع ارکان 9دسمبر کو ادارہ نور حق میں ہو گا

جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے تحت 9 دسمبر ہفتہ کوادارہ نورحق کراچی میں صبح گیارہ تا ایک بجے مرکزی اجتماع ارکان کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نومنتخب سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گی اور خطاب کریں گی۔ کراچی میں موجود شعبہ جات اور ادارہ جات کی تمام ارکان اجتماع میں شریک ہوں گی جب کہ دوسرے شہروں میں مقیم ارکان کے لئے لائیو ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔