April 19th, 2024 (1445شوال10)

حلقہ خواتین کا سالانہ اجتماع ارکان ،کارکردگی رپورٹ پیش

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شرقی کاادارہ نورحق میں سالانہ اجتماع ارکان‘ کارکردگی رپورٹ پیش ،اہداف کے حصول اورسرگرمیوں کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا ،ایمان کی درستی دل کی درستی سے مشروط ہے ،اپنے کاموں کی تشہیراورنمایاں ہونے کا احساس نیکیوں کوکھاجاتا ہے ،خود پسندی اور خودپرستی شیطانی ہتھیارہیں،اپنی عملی زندگی میں اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کی جائے ،رابطہ عوام مہم کوحلقہ جات وعلاقہ جات اورزونز کے تحت موثرومضبوط بنایا جائے ،سیرت النبی کانفرنس،سیمینارز ،محافل اوردروس کا اہتمام کیاجائے ،زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام الناس تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے ۔ ان خیالات کاظہار ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین جاوداں فہیم اورناظمہ ضلع شرقی عذراجمیل نے ادارہ نورحق میں ضلعی سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران کیا ۔اجتماع ارکان کے تذکیری سے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین جاوداں فہیم نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے فساد کی اصل بنیاد کوجانچنے کی ضرورت ہے ،نئی نسل کے بگاڑکی اصل وجہ آج کا دجال میڈیا ہے ۔ خود پسندی اور خودپرستی شیطانی ہتھیارہیں،اپنی عملی زندگی میں اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کی جائے ۔ ناظمہ ضلع شرقی عذراجمیل نے کہا کہ گھرگھر رابطہ عوام مہم کوبھرپورانداز میں چلایاجائے،حلقہ جات وعلاقہ جات اورزونز کے تحت موثرومضبوط حکمت عملی بنائی جائے۔