March 28th, 2024 (1445رمضان18)

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرناظمہ خیبرپختونخوا عنایت جدون صاحبہ کا اظہار افسوس۔

گرہ مٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس اور متاثرہ خاندان کی دلجوئی کے لیے نظم حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا نے ،ناظمہ کوہاٹ ڈیویژن اور مقامی نظم کے ہمراہ ظلم کا شکار بچی کے گھر جاکر بچی اسکی والدہ اور بھائی سے ملاقات کی عنایت جدون کا کہنا تھا کہ اب تک ہم ان دور افتادہ علاقوں میں ضروریات زندگی سڑک ،بجلی ،پانی کے نہ ہونے پر شکوہ کناں تھے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اب قوم کی بہنوں بیٹیوں کی عزت و عصمت بھی محفوظ نہیں اور نہ ہی انصاف ملنے کی امید ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کے لئے دادرسی کرنے والے حکمران ہی جب ظالموں کی پشت پناہی کریں گے تو عوام انصاف کے لئے کہاں جائیں گے۔عوام کو ظلم کے اندھیروں سے نکالنے کا واحد حل اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاز ہے۔