April 18th, 2024 (1445شوال9)

ممبر سازی مہم جائزہ نشست سے ناظمہ صوبہ عنایت بیگم کا خطاب

ناظمہ صوبہ نے ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی مہم وقت کی ضرورت ہے کارکن کو فی فرد ہدف کے ساتھ میدان میں اتارا جائے انہوں نے کہا کہ نتائج کے دیرپا حصول کے لییے ممبر سازی مہم میں اپنے آپ کو کھپانا ہوگا۔ اگلے بیس دنوں میں پی کے کی سطح پر شمولیتی پروگرامز رکھوائے جائینگے ہر شعبہ اس مہم میں اپنا حصہ ڈالے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے ۔عنایت بیگم نے مزید کہا کہ ناظمہ ضلع پی کے کی ناظمات کے ساتھ بیٹھ کر کیلینڈر ترتیب دیں اور اسکے مطابق عملدرآمد ممکن بنائیں
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ایڈوائزری کونسل بنانے کیلئے موءثر خواتین سے رابطے کریں اور اس ضمن میں صوبائی نظم کو آگاہ کریں