March 29th, 2024 (1445رمضان19)

ناظمہ جماعت اسلامی خواتین کراچی فرحانہ اورنگزیب کا اجتماع ارکان حلقہ خواتین کراچی سے خطاب

نظم تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن تحریک چلتی رہتی ہے۔ہم سب اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے اللہ کو جوابدہ ہیں۔اور اس جوابدہی کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی پڑے گی۔اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے ہم سب نے اللہ سے عہد کیاہے۔اللہ سے کیے اس عہد کو بار بار یادرکھیں ،اخلاص اور اللہ کی خوشنودی کے لیے کیا گیا کام انشاءاللہ ضروربارآور ہوگا،عوام سے رابطہ کرنا اور انکو اللہ کے دین کی طرف موڑنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔