April 25th, 2024 (1445شوال17)

کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو بامقصد اور صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے،افشاں نوید

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما اور ویمن کمیشن کی صدر افشاں نوید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کا مقصد نوجوانوں کو بامقصف اور صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔ہم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو پہچانیں ،اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں ،اس لیے کہ ہمارا مذہب عظیم ہے ،ہمارا ملک عظیم ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےجماعت اسلامی حلقہ خواتین یوتھ ونگ کے زیر اہتمام  سیفران لان میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یوتھ کنونشن میں طالبات  کےلئے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کوئز ، ملی نغموں مہندی کے ڈیزائنز اور سینڈوچ بنانے کے مقابلے شامل تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باشعور اور باہمت نوجوانوں کے مقابلے میں کوئ امریکہ اور کوئ ٹرمپ پاکستان کو میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ماہر تعلیم پروین سلمان نے کہا کہ کتاب سے محبت اورتعلق کامیابی کی کنجی ہے اور نوجوانوں کو کامیابی کے حصول  کے لئے کتاب سے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا۔جماعت اسلامی مرکزی میڈیا سیل کی نگران سعدیہ حمنہ نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا  صرف تفریح حاصل نہ کریں ہم اسے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے خیرک روکیں اور اس اہم ذرائع ابلاغ  کا استعمال کرتے ہوئے  اسلام کا صحیح تشخص دنیا کے سامنے پیش کریں ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ثریا ملک نے کہا کہ پاکستان ہمارا تشخص اور ہماری پہچان ہے،اندرونی اور بیرونی خطرات  سے اسکو بچانے کے لئے ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا ہوگا۔